کوئٹہ، سمنگلی روڈ پر رمضان شروع ہوتے ہی بجلی بند کردی گئی ،مکین 14دنوں سے بجلی سے محروم

بدھ 1 جولائی 2015 18:22

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) سمنگلی روڈ پر رمضان مبارک کے شروع ہوتے ہی بجلی بند کردی گئی ہے اور علاقے کے مکین گزشتہ 14دنوں سے بجلی سے محروم ہے شدید گرمی افطاری اور سحری کے وقت لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہے تفصیلات کے مطابق سمنگلی روڈ جو احساس علاقہ ہے اور ایئر پورٹ کے قریب ہے مگر اس علاقے میں گزشتہ 14دنوں سے بجلی نہیں ہے اور لوگ سحری اور افطار کے وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے یہ علاقہ ائیرپور ٹ اور بیس کے قریب ہونے کی وجہ سے احساس علاقہ ہے مگر اس علاقے میں 14دن سے بجلی غائب ہے علاقے کے لوگوں نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں کیسکو کو آگاہ کیا ہے مگر ابھی تک بجلی بحال نہیں کی گئی یہ علاقہ بہت حساس اور وی آئی پی علاقہ مگر رات کے وقت مکمل طورپر اندھیراڈوبا رہتا ہے۔