شہر کے 311مدنی دستر خوانوں پر افطاری کا شہریوں کو زبردست ریلیف مل رہا ہے‘ ڈی سی او لاہور

بدھ 1 جولائی 2015 18:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن محمد عثمان نے کہاہے کہ لاہور شہر میں لگائے گئے 311مدنی دستر خوانوں پر افطاری کا شہریوں کو زبردست ریلیف مل رہا ہے اور روزانہ ہزاروں مرد و خواتین ان مدنی دستر خوانوں پر افطاری کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مدنی دستر خوانوں پر 27,333مرد اورخواتین نے افطاری کی۔ ڈی سی او لاہو ر نے آج ہال روڈمیں لگائے گئے مدنی دستر خواں پر افطاری کی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔