جامعہ کراچی کی جانب سے آصف الدین کو شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی گئی

بدھ 1 جولائی 2015 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جامعہ کراچی کی جانب سے آصف الدین ولد حفیظ الدین کو پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کرنے پر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ابوذرواجدی کی زیر نگرانی اپنا مقالہ ’’پاکستان کے لیڈنگ سرکاری اور پرائیوٹ بینکاری کے شعبہ جات کے ملازمین کی کارکردگی اور پیدواری صلاحیت پر ملٹی ڈائیمنشل اثرات‘‘ پر مکمل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :