وزیر اعظم نے دورہ کراچی میں بنیادی مسائل سے عدم دلچسپی ظاہر کی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 18:24

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ کراچی میں بنیادی مسائل سے عدم دلچسپی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کراچی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ کراچی میں بنیادی مسائل سے عدم دلچسپی ظاہر کی۔ صوبائی حکومت پہلے ہی کراچی کو نذر انداز کررہی ہے اور اب وزیر اعظم کی جانب سے کراچی کے مسائل میں عدم دلچسپی نے بھی کراچی کے شہریوں کو مایوس کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :