Live Updates

عمران خان جوڈیشل کمیشن میں ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں، مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ

بدھ 1 جولائی 2015 18:36

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں‘عمران خان کوچھ ماہ کے نام نہاددھرنے کاحساب دیناہوگا۔بدھ کو یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی ابتدائی رپورٹ نے ثابت کردیاہے کہ 2013ء کے الیکشن صاف وشفات تھے۔

عمران خان کوچھ ماہ کے دھرنے کاحساب دیناہوگاجس سے پاکستانی معیشت کوچالیس ارب روپے کانقصان اٹھاناپڑااورملک میں ہلڑبازی اورمجراکلچرکوفروغ دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ ازخودنوٹس لیکرمعیشت کوچالیس ارب روپے کانقصان پہنچانے والے سیاستدانوں کاکڑااحتساب کرے اورایسی قرارواقعی سزادے کہ آئندہ کسی کی ایسی جرات نہ ہوکہ وہ دھاندلی کے نام پرنام نہاددھرنے دے سکے اورسرکاری املکاک پرقبضہ وانکونقصان پہنچاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان اوراسکے حواری دھاندلی کے ثبوت دینے میں ناکام ہوچکے ہیں آج وہ پوری قوم کے سامنے دھاندلی کارونارونے کی بجائیسرچھپائے پھررہے ہں۔انہوں نے کہاکہ اگرچھ ماہ کے دھرنے نہ دیئے جاتے توآج ملک سے لوڈشیڈنگ اورمہنگائی کاخاتمہ ہوچکاہوتا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے کرپشن اورلوٹ مارکی ہے پوری قوم کایہ نعرہ ہے کہ انکاہمیشہ کیلئے قمع قمع ہوناچاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :