جنوبی وزیرستان کے ارسلان اسد ورلڈ یونیورسٹی تائی کوانڈو چمپین شپ میں شرکت کیلئے 2جولا ئی کوکوریاروانہ ہونگے

بدھ 1 جولائی 2015 18:36

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جنوبی وزیرستان کے تائی کوانڈو کھلاڑی ارسلان اسد خان ورلڈ یونیورسٹی تائی کوانڈو چمپین شپ میں شرکت کے لیے 2جولا ئی کو (کوریا)روانہ ہونگے ۔ارسلان اسد خان کا تعلق جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل (لدھا)سے ہے۔تائی کوانڈو کھلاڑی دوسری مرتبہ ورلڈیونیورسٹی تائی کوانڈو چمپین میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ارسلان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مرتبہ پہلے سے زیادہ محنت کی ہے انشاء اﷲ گولڈمیڈل جیتنے کی بھرپورکوشش کرونگا۔انہوں نے فاٹاتائیکوانڈوایسوسی ایشن جنوبی وزیرستان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے اس موقع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر تا ئی کوانڈو کے کھلاڑیوں کے لیے کوئی سہولیات نہیں دی گئیں۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ میری کئی مرتبہ پاکستان کی طرف سے بھی سلیکشن ہو چکی ہے۔

مگر حکومتی معاونت نہ ہونے کی وجہ سے میں انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ نہ لے سکا۔انہوں نے گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب احمد خان عباسی‘سیکرٹری سپورٹس فاٹاڈاکٹر ظہیرالالسلام‘ڈائریکڑسپورٹس فاٹا ایاز خان اور پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اسلام زیب سے اپیل کی ہے کہ وہ تائی کوانڈو کے کھلاڑیوں کی اخلاقی اور مالی امداد کریں تاکہ میرے جیسے مزید کھلاڑی بھی پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :