پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کی جانب سے صوبائی وزر اء پر الزام تراشی کو مسترد کردیا

بدھ 1 جولائی 2015 18:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کے الیکٹرک کی جانب سے صوبائی وزرا پر الزام تراشی کو مسترد کرتے ہوئے اسے چور مچائے شور کے مترادف قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کراچی الیکٹرک پر شہریوں کی زندگی مفلوج کر دینے ناجائز بلنگ، بلیک میلنگ، کرپشن، لوٹ مار کے الزامات صرف صوبائی حکومت نے لگائے ہوئے تو ہوسکتا ہے کہ عوام کراچی الیکٹرک کے مضحکہ خیز بیانات کا کچھ اثر لیتے لیکن یہ تمام الزامات کراچی کے 2کروڑ سے زائد متاثرین، غیر سرکاری تنظیموں ، صحافیوں، اخبارات، الیکٹرانک میڈیا کی دستاویزی خبریں، دیگر چھوٹی بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں کراچی الیکٹرک کو کراچی میں ہونے والی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور متذکرہ بالا الزامات کا ذمہ دار قرار دے چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آمریت کی کوکھ سے جمہوریت کا پھل پیدا نہیں ہوتا بالکل اسی طرح کراچی الیکٹرک جیسی لوٹ مارکرنے والی کمپنیاں بھی خیر کا کوئی عمل سرانجام نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کراچی الیکٹرک کا کڑا احتساب شروع کیا جائے ، ملک اور عوام کو پہنچائے جانے والے نقصانات کا حساب لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :