بلاول بھٹو نے پنجاب کی صورتحال پر رہنماؤں کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا‘ ذرائع

پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر غور اورآئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا

بدھ 1 جولائی 2015 18:41

بلاول بھٹو نے پنجاب کی صورتحال پر رہنماؤں کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب کی صورتحال پر رہنماؤں کا اہم اجلاس کل ( جمعرات) کو کراچی میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے صدر منظور وٹو ،راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، مخدوم احمد محمود سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے فیصلوں پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ان حالات میں بلاول بھٹو کی طرف سے پنجاب کا دورہ کئے جانے کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :