Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت حقداروں کو جائز حق دلانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے،نادیہ شیرخان

سوات میں حکومت ہماری درخواست پر معذور افراد کیلئے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کر چکی جو معذوروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی و سوشل ویلفیئر

بدھ 1 جولائی 2015 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) خیبر پختونخوا کی پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی و سوشل ویلفیئر ملاکنڈ ڈویژن چیئر پرسن ایم پی اے نادیہ شیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت حقداروں کو اُن کا جائز حق دلانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے ، سوات میں صوبائی حکومت ہماری درخواست پر معذور افراد کیلئے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کر چکی ہے جو معذوروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں اور پورے صوبے میں دوسری مرتبہ اتنی بڑی رقم سوات کے معذوروں کیلئے مختص کر دی گئی ہے ، معذور افراد کیلئے وہیل چیئرز ،سلائی مشین اور دیگر سامان بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں ، سوات میں سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ عید سے قبل مذکورہ رقوم معذوروں میں تقسیم کرکے اُن کی عید کی خوشیاں دوبالا کی جائیں یہ باتیں انہوں نے مینگورہ ملوک آباد میں خائستہ محمد خان جنرل کونسلر کی رہائش گاہ پر معذور افراد کو نقد چیکس دیتے ہوئے کہی ملوک آباد ، رنگ محلہ ، پانڑ ، گل کدہ ، کوکارئ یونین کونسلوں میں چیکس تقسیم کئے گئے اس موقع پر علی محمد خان اورپی ٹی آئی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سوات کو ہدایت کی کہ وہ عید سے قبل 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کی امدادی رقوم تقسیم کرے تاکہ معذور افراد بھی اچھی طریقے سے عید مناسکے اور اُن کی خوشیاں دوبالا ہو سکے ، سوات بھر کے رجسٹرڈ معذور افراد فوری طور پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سوات کے دفتر سے رابطہ کرکے اپنی امدادی رقوم حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت حقداروں کو اُن کا حق دلانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں انقلابی اقدامات اُٹھا رہی ہے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ معذوروں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے فی کس 1900 روپے سے بڑھا کر 5000 کر دیا گیا ہے اور جہاں بھی کوئی بھی معذور شخص اس سکیم سے محروم رہ چکا ہے تو سروے ٹیم بہت جلد ہی آپ کے گھر آئے گی اور رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات