پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن نے کے الیکٹرک کی جانب سے صوبائی وزراء پر الزام تراشی کو مستردکردیا
بدھ 1 جولائی 2015 18:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کے الیکٹرک کی جانب سے صوبائی وزرا پر الزام تراشی کو مسترد کرتے ہوئے اسے چور مچائے شور کے مترادف قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کراچی الیکٹرک پر شہریوں کی زندگی مفلوج کر دینے ناجائز بلنگ، بلیک میلنگ، کرپشن، لوٹ مار کے الزامات صرف صوبائی حکومت نے لگائے ہوئے تو ہوسکتا ہے کہ عوام کراچی الیکٹرک کے مضحکہ خیز بیانات کا کچھ اثر لیتے لیکن یہ تمام الزامات کراچی کے 2کروڑ سے زائد متاثرین، غیر سرکاری تنظیموں ، صحافیوں، اخبارات، الیکٹرانک میڈیا کی دستاویزی خبریں، دیگر چھوٹی بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں کراچی الیکٹرک کو کراچی میں ہونے والی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور متذکرہ بالا الزامات کا ذمہ دار قرار دے چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح آمریت کی کوکھ سے جمہوریت کا پھل پیدا نہیں ہوتا بالکل اسی طرح کراچی الیکٹرک جیسی لوٹ مارکرنے والی کمپنیاں بھی خیر کا کوئی عمل سرانجام نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کراچی الیکٹرک کا کڑا احتساب شروع کیا جائے ، ملک اور عوام کو پہنچائے جانے والے نقصانات کا حساب لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.