Live Updates

ووٹ سے تبدیلی نہ آئے تو پھر مارشل لاء یا خوبی انقلاب کا راستہ ہی باقی رہ جاتا ہے ٗ عمران خان

حلقوں کوجتوانے کیلئے اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے ٗ ن لیگ کی حکومت دھاندلی کے ستون پرکھڑی ہے ٗ انکوائری کمیشن کی کارروائی تسلی بخش ہے ٗجو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے ٗچیئر مین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 جولائی 2015 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ اگر ووٹ سے تبدیلی نہ آئے تو پھر مارشل لاء یا خوبی انقلاب کا راستہ ہی باقی رہ جاتا ہے ٗ حلقوں کوجتوانے کیلئے اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے ٗ ن لیگ کی حکومت دھاندلی کے ستون پرکھڑی ہے ٗ انکوائری کمیشن کی کارروائی تسلی بخش ہے ٗجو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے ۔

بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ 2013 کے انتخابات میں منظم دھاندلی کی گئی ٗالیکشن کمیشن اور آر اوز نے کھل کر مسلم لیگ (ن) کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں پنجاب کی صورت حال ہر لحاظ سے بہتر تھی تاہم اس کے باوجود انتخابات میں انھیں شکست ہوئی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خراب کارکردگی کے باوجود (ن) لیگ کو 68 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ تک ووٹ پڑ جائیں، منظم دھاندلی پکڑے جانے پر پاکستان کی بہتری ہوگی۔

(جاری ہے)

اگر جمہوری طریقے سے ووٹ سے تبدیلی نہ آئے تو پھر مارشل لاء اور خونی انقلاب کا راستہ ہی باقی رہ جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں لاہور سے تحریک انصاف نے صرف ایک سیٹ حاصل کی تاہم اس کے باوجود مینار پاکستان کو 3 مرتبہ بھرنے میں کامیاب ہو گئی، (ن) لیگ کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایک مرتبہ مینار پاکستان کے گراؤنڈ کو بھر کر دکھائیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس عوام نہیں لیکن مینڈیٹ ان کے پاس ہے، ایسے الیکشن سے عوامی مینڈیٹ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل اعتزاز احسن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی جوڈیشل کمیشن کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے حلقے میں اس وقت بھی دھاندلی کی جا رہی ہے اور ڈبوں میں فارم 15 ڈالے جا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ منظم دھاندلی کراکیالیکشن 2013 کو قانون کے مطابق نہیں کروایا گیا, پنجاب میں چوہدری پرویز الہی کی کارکردگی زیادہ بہتر تھی تاہم بد قسمتی سے وہ ہار گیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے نادرا کے چیئرمین کوبھگا کراپنا آدمی رکھوایا عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت دھاندلی کے ستون پرکھڑی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بھاری مینڈیٹ کی باتیں کرنے والوں کو اتنا ہی ناز ہے تو مسلم لیگ( ن )مینار پاکستان کا گراونڈ ہی بھر کر دکھا دے۔عمران خان نے انکوائری کمیشن کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایک بار پھر کہا جو فیصلہ بھی آیا قبول ہوگا، الیکشن کمیشن نے جو 2013 میں کیا آئندہ نہیں کرسکے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات