Live Updates

پی ٹی آئی ارکان کو گیارہ ماہ کی غیر حاضری کے باوجود تنخواہیں مل گئیں

ہر رکن اسمبلی کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے سے زائد تنخواہ دی گئی

بدھ 1 جولائی 2015 18:52

پی ٹی آئی ارکان کو گیارہ ماہ کی غیر حاضری کے باوجود تنخواہیں مل گئیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی گیارہ ماہ کی غیر حاضری کے باوجود ہر رکن اسمبلی کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے سے زائد تنخواہ مل گئی نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے تحریک انصاف کے غیر حاضر اراکین کو تنخواہیں ادا کر دیں۔ تحریک انصاف کے ہر رکن اسمبلی کو ساڑھے 8 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ دی گئی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین کو 11 ماہ کی تنخواہیں یک مشت ادا کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے ہر رکن کو اسمبلی سے غیر حاضری کے باوجود تنخواہ ادا کی گئی ہیں جنہیں آڈٹ کے اعتراض کے باعث روکا گیا تھا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع نے واضح کیا کہ تنخواہوں کی ادائیگیوں کے باعث تحریک انصاف کے غیر حاضر اراکین کیخلاف تحریک اب تک موثر ہے جس پر رائے شماری کی صوابدید اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات