پاکستان اور بھارت نے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت اپنی اپنی حراست میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

بدھ 1 جولائی 2015 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان اور بھارت نے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت بدھ کو اپنی اپنی حراست میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان میں قید 403بھارتی قیدیوں کی فہرست حوالے کی ان میں سے اڑتالیس شہری اور تین سو پچپن ماہی گیر ہیں ۔اسی طرح نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھارتی جیلوں میں پابند سلاسل 278پاکستانی قیدیوں کی فہرست حوالے کی گئی ۔ان میں 251شہری اور ستائیس ماہی گیر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :