پی پی پنجاب کے نائب صدر صمصام بخاری نے اپنا استعفیٰ آصف زرداری کو بھجوادیا

پارٹی قیادت کی جانب سے (ن) لیگ کی بے پناہ حمایت سے پارٹی کو بہت نقصان پہنچا ٗ صمصام بخاری کا موقف

بدھ 1 جولائی 2015 18:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات صمصام بخاری نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو بھجوا دیا ذرائع کے مطابق صمصام بخاری کا اپنے استعفیٰ میں کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے (ن) لیگ کی بے پناہ حمایت سے پارٹی کو بہت نقصان پہنچا اور پارٹی ورکرز کی دل آزاری ہوئی جبکہ پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :