وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج گروپ آرگنائزرز کو پرائیویٹ حاجیوں کا آن لائن ریکارڈ 7 جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت

وزارت سرکاری حج اسکیم کے عازمین حج کے پاسپورٹ جمع ہونے کے بعد ویزے کے حصول کا کام شروع کریگی

بدھ 1 جولائی 2015 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج گروپ آرگنائزرز کو پرائیویٹ حاجیوں کا آن لائن ریکارڈ 7 جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت سرکاری حج اسکیم کے عازمین حج کے پاسپورٹ جمع ہونے کے بعد ویزے کے حصول کا کام شروع کرے گی۔ ملک بھر میں عازمین حج کی تربیت کا کام عیدالفطر کے بعد شروع ہوگا۔ 80 ہزار سے زائد کتابچے اور اتنی ہی تعداد میں سی ڈیز عازمین حج میں تقسیم کی جائیں گی تاکہ انہیں حج کی ادائیگی میں آسانی ہو۔ عازمین حج کے لئے عمارات کے حصول کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ پی آئی اے 55 ہزار عازمین حج کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :