این جی اوزکیس ٗخیبرپختونخوا حکومت کو قانون کاعلم ہی نہیں، سپریم کورٹ

دہشت گردی کا واویلا مچایا جاتا ہے لیکن اس کی آکسیجن نہیں روکی جاتی ٗجسٹس جوادایس خواجہ

بدھ 1 جولائی 2015 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس عظمت علی نے کہا ہے کہ این جی اوز سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کو قانون کا علم ہی نہیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں خیبر پختونخوا میں این جی اوز کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا واویلا مچایا جاتا ہے لیکن اس کی آکسیجن نہیں روکی جاتی، این جی اوز سے متعلق قانون کمزور سہی لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہورہا، خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

جسٹس عظمت علی نے کہاکہ این جی اوز سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کو قانون کا علم ہی نہیں۔ عدالت نے این جی اوز سے متعلق وفاق اور صوبوں کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔