سعودی عرب نے پاکستانی سفارت خانے کو مدینہ میں قید اسکالر زید حامد تک رسائی دینے سے انکار کر دیا

پاکستانی کوششوں سے مدینہ جیل میں قید زید حامد سے اہلیہ کی ملاقات کروا دی گئی ہے ٗ ترجمان دفتر خارجہ سعودی حکام نے سزا کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ٗ قاضی خلیل اﷲ

بدھ 1 جولائی 2015 18:54

سعودی عرب نے پاکستانی سفارت خانے کو مدینہ میں قید اسکالر زید حامد تک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سعودی عرب نے پاکستانی سفارت خانے کو مدینہ میں قید اسکالر زید حامد تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے کونسل جنرل جب زید حامد سے ملنے کیلئے مدینہ جیل پہنچے تو انھیں ملنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستانی کوششوں سے مدینہ جیل میں قید زید حامد سے ان کی اہلیہ کی ملاقات کروا دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق زید حامد مبینہ طور پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مدینہ کی ایک جیل میں قید ہیں۔کئی پاکستانی نجی ٹی وی چینلز پر یہ خبریں بھی نشر کی جا رہی ہیں کہ زید حامد کو سعودی عرب میں سزا بھی سنا دی گئی ہے تاہم سزا کے حوالے سے خبروں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے سزا کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :