اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی درالحکومت میں بلدیاتی انتخابات رکوانے سے متعلق تمام درخواستیں خارج کر دیں

بدھ 1 جولائی 2015 18:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی درالحکومت میں بلدیاتی انتخابات رکوانے سے متعلق تمام درخواستیں خارج کر دیں بدھ کو جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی ڈویڑن بینچ نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔

تحریک انصاف نے جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کیلئے درخواست دائر کی تھی ٗ قانون سازی کیے بغیر بل پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے خلاف بھی امیدوار اور عام شہریوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔