داعش کی شریعت کے عدم نفاذ اور حامیوں کے خلاف ساحلی پٹی میں کریک ڈاؤن کے بعد حماس کو ویڈیو پیغام میں دھمکی

بدھ 1 جولائی 2015 18:57

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) داعش نے شریعت کے عدم نفاذ اور اس کے حامیوں کے خلاف ساحلی پٹی میں کریک ڈاؤن کے بعد حماس کو ایک ویڈیو پیغام میں دھمکی دی ہے۔داعش کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو 16 منٹ کی ہے جس میں تین افراد موجود ہیں اور دو نقاب پوش حماس سے مخاطب ہیں۔خیال رہے ایک سال قبل شام اور عراق کے بڑے رقبے پر شدت پسند تنظیم داعش نے قبضہ کر لیا تھا اور خود ساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

حماس کی جانب سے غزہ میں کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں ان افراد کو گرفتار کیا گیا جو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے اور امریکی حمایت یافتہ الفتح کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی مخالفت کر رہے تھے۔گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ویڈیو میں ایک سیاہ نقاب پوش کی جانب سے یہ دھمکی دی جا رہی ہے کہ ہم (داعش) یہودیوں کی ریاست (اسرائیل) اور تمھیں (حماس) اور الفتح کو اکھاڑ پھینکیں گے اور تمام سیکولر طبقوں کی کوئی حیثیت نہیں اور تمھیں عوام کا سیلاب بہا لے جائیگا۔ویڈیو میں کہا گیا کہ غزہ میں اسلامی قانون (شریعہ) نافذ کر دیا جائے گا، جو تم (حماس کے لوگ) نہیں کر سکتے۔داعش کے نقاب پوش کا کہنا ہے کہ جو آج شام میں ہو رہا ہے خاص طور پر یرموک کیمپ میں وہی غزہ میں بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :