وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ روس میں کراچی لاہور گیس پائپ لائن منصوبہ کا معاہدہ طے پاجانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 19:56

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ روس میں کراچی لاہور گیس پائپ لائن منصوبہ کا معاہدہ طے پاجانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ روس کے موقع پر کراچی لاہور گیس پائپ لائن منصوبہ کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ کراچی لاہور گیس پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ ایک روسی کمپنی سے طے پاجانے کا امکان ہے۔ روسی کمپنی کراچی سے لاہور تک 1100 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن 2 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کرے گی جس سے ڈیڑھ ارب متعب فٹ گیس کی ترسیل ممکن ہوپائے گی۔