عالم اسلام میں داعشق خطرناک حد تک اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہے‘مفتی پیر مصطفی اشرف رضوی

داعشق میں یورپی نوجوان نسل کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس کے پیچھے اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں،اجتماع سے خطاب

بدھ 1 جولائی 2015 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) عالم اسلام میں داعشق خطرناک حد تک اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اس وقت داعشق سے عالم اسلام کو بہت بڑا خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی، پیرسیدشاہدحسین گردیزی، علامہ محمدنذیر نقشبندی، مولانا محمدآصف جامی ودیگر نے آستانہ شاہ گردیز مغلپورہ لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ داعشق کو یہودونصاریٰ اور اسلام دشمن قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعشق میں یورپی نوجوان نسل کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس کے پیچھے اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں۔ مسلمان ممالک اپنے تمام مسائل مزاکرات سے حل کریں۔ علماء نے کہا کہ داعشق کے وحشیانہ عمل کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت ان کے اس وحشیانہ عمل سے دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی گہری سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن ومحبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اسلام نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ لہذامسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور قرآن وسنت کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ پاکستان ترکی اور عالم عرب سے ملکر فوراً اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرے۔