کوے کی عقاب پر سواری
فہد شبیر بدھ 1 جولائی 2015 20:10
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جولائی۔2015ء)شعر ہے کہ کرگس کا جہاں اور شاہین کر جہاں اور، مگریہ تصویر دیکھ کر آپ یقیناً اس شعر سے اختلاف کریں گے کہ مختلف پرندوں کا ایک جہان ہو سکتا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر پہلی یاد جو ذہن میں ابھرتی ہے وہ زمانہ طالب علمی میں سائیکل پر جاتے ہوئے ٹرک کو پکڑ کر چلنے کی ہے۔ اس تصویر کا قصہ یہ ہے کہ دوران پرواز ایک کوا عقاب کی پشت پر سواری کرتا ہوا پایا گیا۔
ایسے لگتا تھا جیسے عقاب سے لفٹ لے کر جا رہا ہو۔ سی بیک واشنگٹن میں ایک سیانے کوے نے ذرا سے بے خبر عقاب کی بے خبری سے فائدہ اٹھایا اور اور عقاب کی پشت پر سوار ہو گیا۔ عقاب نے اسے زیادہ تو نہیں مگر کچھ سیکنڈ تک ہی لفٹ دی تھی، اس کے بعد دونوں الگ ہو کر اپنے اپنے جہان، یعنی اپنے اپنے رستے کو چل دئیے۔(جاری ہے)
اس سارے منظر کو 50 سالہ فوٹو گرافر پھو چان نے اپنے کیمرے میں سمو لیا۔
فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ پہلے تو وہ سمجھا کہ کوا عقاب کا پیچھا کر رہا ہے۔پھوچان کے مطابق وہ پہلے ایسے کوے دیکھ چکا ہے جو اپنے علاقے سے عقاب کو بھگانے کے لیے عقاب کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ پھوچان کی بنائی ہوئی تصاویر کو دیکھ کر لوگ کافی حیران ہو رہے ہیں۔ پھوچان کا کہنا ہے کہ درست لمحے میں درست جگہ پر ہونے سے بہترین تصاویر لی جا سکتی ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.