وہ شمشیر ہی کیا جو تربوز نہ کاٹ سکی ، مگر۔۔۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 1 جولائی 2015 20:10

وہ شمشیر ہی کیا جو تربوز نہ کاٹ سکی ، مگر۔۔۔۔۔

وینکوور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جولائی۔2015ء)وینکوور، برٹش کولمبیا۔ برٹش کولمبیا کے آدمی نے اپنی تلوار سے شیشے کی میز پر رکھنے تربوز کو دو ٹکڑے کرنے کی ٹھانی۔ اس کوشش میں تربوز کا تو چھلکا بھی بیکا نہ ہوا مگر میز کا شیشہ چکنا چور ہو گیا۔ اس سارے منظر کی وڈیو بھی بنی جو یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دی گئی۔ تلوار سے وار کرنے والے کی شناخت ویڈیو کے ٹائٹل سے علی نام سے ہوئی ہے۔

ویڈیو کا ٹائٹل ہے علی نے تربوز کاٹا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں گھر کا منظر دکھایا گیا ہے ۔ ویڈیو میں علی تلوار پکڑ کر شیشے کی میز پر رکھے تربوز کو کاٹنے کی تیاری کرتا ہے۔ وہ دو دفعہ تلوار اوپر سے نیچے کرتا ہے کہ تربوز کو دو ٹکڑے کر دے، مگر جیسے ہی وہ تربوز پر تلوار مارتا ہے ، میز کا شیشہ چکنا چور ہو جاتا ہے اور تربوز صحیح سلامت زمین پر گر جاتاہے۔شیشہ ٹوٹنے کے بعد ایک دیکھنے والا کہتا ہے کہ مجھے پتا تھا یہی ہوگا۔