صوبہ بھر سے لا پتہ ہونیوالے بچوں کی تفصیلات طلب

بچوں کو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کیا گیا

بدھ 1 جولائی 2015 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر سے لا پتہ ہونیوالے بچوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر سے لا پتہ ہونیوالے 8 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کی تفصیلات تمام متعلقہ اداروں سے طلب کی ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کو غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ ہونیوالے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو تخریب کاری کی طرف راغب کرکے ان بچوں کو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اس لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کیا گیا کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں مساجد،امام بارگاہوں اور پبلک مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں اور لاوارث بچوں کو فوری طور پر متعلقہ محکمے کے پہنچائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔