پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی صوبائی وزیر خزانہ سے ملاقات ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

بدھ 1 جولائی 2015 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں ملاقات کی ان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی - ایسوسی ایشن نے کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر خزانہ کو بریف کیا اور اپنا موقف دہرایا کہ دیگر صوبوں میں پہلے ہی کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن ہو چکی ہے او رپنجاب میں بھی جلد کلیریکل کی اپ گریڈیشن کر کے اس امتیازی حیثیت کو ختم کیا جائے جس سے نہ صرف وزیر اعلی پنجاب کے گڈ گورننس کے ویژن کو تقویت ملے گی بلکہ سرکاری ملازمین کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا - وزیر خزانہ پنجاب نے وفد کو مثبت یقین دہانی کروائی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت اپنے ملازمین کی ویلفیئر کے لئے اقدامات اٹھاتی رہے گی - وفد میں رانا محمد نثار احمد صد ر، چوہدری غلام غوث جنرل سیکرٹری ، راجہ سہیل احمد سینئر نائب صدر ، چوہدری شاہد محمود ، مشتاق خاں ، خالد قصوری اور عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری بھی شامل تھے

متعلقہ عنوان :