ٹھٹھ،تیرہ سالہ بچی نیگلیریا کے مرض مبتلا ہونے کے بعد جناح ہسپتال کراچی میں جاں بحق

بدھ 1 جولائی 2015 20:27

ٹھٹھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ٹھٹھ کے نواحی گاوں رمضان بھرانی کی رہائشی تیرہ سالہ بچی عذار بھرانی جو نیگلیریا کے مرض مبتلا ہونے کے بعد جناح ہسپتال کراچی میں جاں بحق ہوگئی، اس طرح ٹھٹھ میں نیگلیریا سے جاں بحق ہونے والی کی تعداد دو ہوچکی ہے اس سے قبل محکمہ تعلیم کا ملازم سرفراز بھی نیگلیریا سے جاں بحق ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹھٹھ کے آس پاس واقع نہروں اور واٹر سپلائی کے تالابوں میں کلوریں کی عدم دستیابی اور بڑی مقدار میں نیگلیریا کے وائرس کی موجودگی کے باوجود محکمہ صحت ،پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ،ٹاون میونسپل انتظامہ اور ضلع انتظامیہ نے نیگلیریا سے بچاو کے کوئی اقدامات نہ کئے جس سے شہریوں میں شد ید خوف وہراس پایا جاتا ہے اور نیگلیریا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے

متعلقہ عنوان :