ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

فی تولہ قیمت45ہزار500 اور 10گرام سونے کی قیمت39ہزار پر آگئی

بدھ 1 جولائی 2015 20:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں2ڈالرکی کمی سے فی ااونس سونے کی قیمت1172ڈالر پر آگئی۔ گزشتہ 3دنوں کے دوران عالمی صرافہ ماکیٹ میں فی اونس سونا 3ڈالر ستا ہوا جبکہ اسی مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 300روپے کم ہو گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت45ہزار650روپے سے کم ہوکر45ہزار500روپے ہوگئی،اسی طرح128روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت39ہزار پر آگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 640روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔