جامعہ کراچی نے مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کرنے والوں کو ڈگریاں تفویض کر دیں

بدھ 1 جولائی 2015 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جامعہ کراچی نے مختلف شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والوں کو ڈگریاں تفویض کر دی ہیں۔جامعہ کراچی کی جانب سے آصف الدین ولد حفیظ الدین کو پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کرنے پر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ابوذرواجدی کی زیر نگرانی اپنا مقالہ ”پاکستان کے لیڈنگ سرکاری اور پرائیوٹ بینکاری کے شعبہ جات کے ملازمین کی کارکردگی اور پیدواری صلاحیت پر ملٹی ڈائیمنشل اثرات“ پر مکمل کیا ہے۔

اسی طرح جامعہ کراچی کی جانب سے امتیاز حسین ولداحمد حسین شیخ کو پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کرنے پرمیتھمیٹیکل سائنسز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی گئی ہے۔جامعہ کراچی کی جانب سے محمد جاوید اقبال ولدغلام رسول کو پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کرنے پرجغرافیہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی جبکہ جامعہ کراچی کی جانب سے محمدعاطف اسلم ولدمحمد اسلم صابری کو پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کرنے پرقرآن وسنہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :