خطہ میں بھارتی مداخلت بے نقاب ہوچکی ہے،حکومت بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھائے، علامہ احمدلدھیانوی

بھارت کا ایم کیو ایم کو سپورٹ کرنا کوئی نیا معاملہ نہیں ہے پہلے بھی کئی بارایم کیوایم کے دفاتر سے بھارتی اسلحہ پکڑا جاچکاہے، علماء کرام کے وفد سے گفتگو

بدھ 1 جولائی 2015 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہاکہ خطہ میں بھارتی مداخلت بے نقاب ہوچکی ہے،حکومت بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھائے،کراچی میں چند سالوں میں ہزاروں لوگ قتل ہوچکے ہیں،کراچی کی سیاسی جماعت ایم کیو ایم بھارتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے،سب کچھ واضح ہونے کے بعد اگر اب حکومت نے محض ڈنگ ٹپاوٴپالیسی یا کسی بھی مصلحت کو سامنے رکھا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کرام کے وفد سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ بھارت کا ایم کیو ایم کو سپورٹ کرنا کوئی نیا معاملہ نہیں ہے،اس سے پہلے بھی کئی بارایم کیوایم کے دفاتر سے بھارتی اسلحہ پکڑا جاچکاہے،لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ کوئی بھی دہشت گرد اور ملک دشمن گروپ اپنا سیاسی وجود بناکر ملک میں جو چاہے کرتا پھرے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا،کراچی میں سینکڑوں علماء سمیت ہزاروں افراد کا قتل عام کیا گیا،اس قتل عام میں کون نہیں جانتا کہ یہی ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں،اہلسنت والجماعت ایک عرصہ سے کہتی آرہی ہے کہ فرقہ واریت کے نام پر فسادات کرنے والے عناصر کو بھی ایم کیوایم کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی،علامہ لدھیانوی نے کہاکہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت،عسکری تربیت کی فراہمی اورعلیحدگی پسند شرپسندوں کی امداد کے بعدپاکستان کے لیے بھارت کے اصل گہناوٴنا چہرا دنیا کے سامنے لانا انتہائی ناگزیز ہوچکا ہے،اس وقت پوری قوم کی نظریں حکومت اور اداروں کی جانب ہیں کہ وہ بھارتی ایجنٹوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں گے۔