سانحہ داتا دربار بر صغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے ، ا شرف آصف جلالی

بدھ 1 جولائی 2015 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ سانحہ داتا دربار بر صغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ مرکز روحانیت پر درندگی شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کے دربار پر دھماکہ کرنے والے خوارج اور جہنمی ہیں۔ یہ وہی گرو ہ ہے جو کبھی طالبان اور کبھی داعش کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

سانحہ داتا دربار کے مجرموں کو سزا دی جاتی تو ملک مزید سانحات سے محفوظ ہو جاتا۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے ملک میں قیام اَمن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ کالعدم تنظیموں کے نمائندے اور طالبان کے سہولت کار اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ حکومت نے داتا دربار دھماکوں کے مجرموں کی گرفتاری کے بارے میں کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے دِل اس عظیم روحانی مرکز پر ہونے والے اس سانحہ سے زخمی ہیں۔ حکومت مزارات اولیاء پر شرعی حاضری کو شرک قرار دینے والے مفتیوں کو شامل تفتیش کرے اور داتا دربار دھماکوں کے مجرم گرفتار کرکے منظر عام پر لائے اور انہیں قرار واقعی سزادے

متعلقہ عنوان :