تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام سانحہ داتا دربارکو پانچ سال مکمل ہونے پر یوم شہدائے داتا دربار منایا گیا

بدھ 1 جولائی 2015 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام سانحہ داتا دربارکو پانچ سال مکمل ہونے پر یوم شہدائے داتا دربار منایا گیا اس سلسلہ میں لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد علی نقشبندی ، مولانا مجاہد عبدالرسول خان ، مفتی محمد عمران و دیگر نے کہا کہ سانحہ داتا دربارکے مجرموں کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے وعدوں کے باوجود تفتیش کا عمل جوں کا توں ہے حکمران یہ بات جان لیں اور سمجھ لیں انہیں اللہ کو جواب دہ ہونا ہے سانحہ داتا دربار کا خون حکمرانوں کے سر پر ہے اہلسنت آپریشن ضرب عضب کے پہلے بھی حمائتی تھے اور آئندہ بھی آپریشن کے پشت پناہ رہیں گئے ضرورت پڑنے پر قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ دفاعِ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے پاکستا ن اہلسنت کے علماوٴ و مشائخ کی محنت کا ثمر ہے جو لوگ قیام پاکستان کے مخالف تھے آج وہی طبقہ پاکستان میں بم دھماکوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ٍہم جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ داتا گنج بخش اور دیگر مزاراتِ اولیاء پر بم دھماکے کرنے والوں کو منزلِ عام پر لایا جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ اس موقع پرعلامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی مولانا اعظم علی نعیمی ، علامہ خلیل قادری ، علامہ ارشد نعیمی ، مولانا نصیر یوسفی و دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :