Live Updates

چوہدری عثمان اسلم مناواں پی ٹی آئی یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب ریجن میں ممبر ایگزیکٹو کونسل مقرر

بدھ 1 جولائی 2015 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر عبید الرحمن نے پارٹی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر چوہدری عثمان اسلم مناواں کوسنٹرل پنجاب ریجن میں ممبر ایگزیکٹو کونسل مقرر کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور کہا مخلص کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کا عہدہ ملنے پر چوہدری عثمان اسلم مناواں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان اور پی ٹی آئی کی ترقی کیلئے اپنی اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے چوہدری عثمان اسلم کو عہدہ ملنے کی خبر علاقہ میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور انکی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اس موقع پر خوشی میں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، مٹھائیا ں تقسیم کیں اور قائدین کے حق مین فلک شگاف نعرے لگائے چوہدری اسلم، سابق چےئرمین مارکیٹ کمیٹی سنگھ پورہ چوہدری سرفراز مناواں، چوہدری اشفاق مناواں،چوہدری ذوالفقار مناواں، چوہدری اعجاز مناواں، چوہدری عرفان اسلم ،چوہدری عاصم نے حلقہ سے آئے کارکنوں کا شکریہ ادا کیامیاں وحید،میاں بابر، میاں اکمل حسین حاجی مدثر،میاں شعیب،میاں عرفان، میاں رضوان صمد،محمد علی اچھی پہلوان،اشفاق شاہ،ذوہیب خان بھی ہمراہ تھے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات