ڈپٹی ڈی ای او کو فی الفور اسکول کے کلاس روم واپس بھیجا جائے ،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن

بدھ 1 جولائی 2015 20:35

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے جاری کردہ ضلعی پریس ریلیز میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن کو فی الفور اسکول کے کلاس روم واپس بھیج دیا جائے اساتذہ کے مسائل میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس میں پری میچور انکریمنٹ تنخواہوں کے بقایا جات ٹائم اسکیل ایڈوانس جی پی فنڈودیگر مسائل کیلئے صبح سے دوپہر تک معززاساتذہ دوردرازعلاقوں سے ماہ رمضان میں ڈی ڈی او چمن کے دفتر چکر لگا کر تھک جاتے ہیں مگر دفتر میں مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں ہوتا معززاساتذہ واپس مایوس ہو کر چلے جاتے ہیں اگر حکومت کی یہی پالیسی رہی تو جی ٹی اے قلعہ عبداللہ ڈی ڈی اوچمن کے خلاف معززعدالت سے رجوع کریگی اس کے علاوہ مذید تمام اساتذہ سے گزارش ہے کہ صبر سے کام لیں اور اپنے درمیان اتفاق واتحاد کامظاہرہ قائم کریں اور ہرجائز کام کیلئے تنظیم سے رابطہ قائم رکھیں جی ٹی اے اساتذہ کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے اورمسائل پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ صوبائی مشیر تعلیم وسیکرٹری تعلیم اس طرح کے جونیئر ونااہل آفیسر کے خلاف ضرور نوٹس لیں گے کیونکہ مذکورہ آفیسر ایک سکول ٹیچرہے