حضرت خدیجة الکبریٰ جیسے عظیم کرداروں کے ذریعے تبلیغ اسلام جدید انداز میں کی جائے‘سید واجد حسین بخاری

اتحاد امت کیلئے مشترکہ اعتقادات کو فروغ دینا ہوگا‘ عالمی برادری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے وسائل استعمال کرے‘ حضرت خدیجة الکبریٰ کانفرنس سے خطاب

بدھ 1 جولائی 2015 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سابق وفاقی وزیر سید واجد حسین بخاری نے ہا ہے کہ حضرت خدیجة الکبریٰ کا ایصال تبلیغ اسلام کا ذریعہ بنا۔ ان عظیم ہستیوں کے ذریعے جدید انداز میں عالمی سطح پر تبلیغ اسلام کی جائے۔ انہوں نے یہ بات مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 37 ویں وصال ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کی اس قدر ضرورت ہے وہ کسی عہد میں نہ تھی۔ دنیا کے تمام مسائل کا حل اتحاد و اتفاق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجة الکبریٰ پوری دنیا کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے اپنا تمام اثاثہ تبلیغ اسلام کیلئے آنحضور کے قدموں پر نچھاور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی تربیت کا نتیجہ تھا کہ ان کی اولاد پاک دین اسلام کی سب سے بڑی محافظ بن گئی۔

(جاری ہے)

مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کاہ کہ عرب اپنی بچیوں کو زندہ درگور کر دیتے تھے۔ حضرت خدیجة الکبریٰ نے جہاد کیا اور اس رسم کو ختم کروایا اور عرب کے تمام شہروں میں دارالعمان قائم کئے اور لوگوں سے کہا کہ اپنی بچیوں کو زندہ درگور کرنے کی بجائے ان گھروں میں لے آئیں جہاں ان کی تعلیم و تربیت سے لے کر شادی تک ساری اخراجات خود فرماتی تھیں۔

انسانی حقوق کی اس عظیم علمبرداری کی کاوشوں کو پوری دنیا کے سامنے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل آقائے اکبریٰ نے کہا کہ نئی نسل کو اسلامی اقدار سے روشناس کرانیکیلئے حضرت خدیجة الکبریٰ ایسی ہستیوں کے بارے میں پوری آگاہی دینی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مشائخ محراب و منبر سے اگر مشترکہ اعتقادات کو فروغ دیں تو اختلافات خود بخود ختم ہوجائیں گے۔

بھنگالی شریف کے سجادہ نشین مخدوم عباس ہمدانی نے کہا کہ انسانی حقوق کیلئے حضرت خدیجة الکبریٰ اور آنحضور نبی اکرم کے چچا حضرت ابو طالب کی خدمات ہماری تاریخکا سنہری باب ہیں۔ پاکستان شیعہ پولیٹکل پارتی کیچیئرمین سید نور بہادر شاہ نے کہا کہ حضرت خدیجة الکبریٰ کی تربیت کا اثر تھا کہ ان کی دختر حضرت فاطمة الزہرا اور ان کی آل ایثار و قربانی کیلئے منارہ نور بن گئیں۔

کانفرنس میں الله یار خان نیازی نے جامع مسجد امام صادق کویت میں دہست گردی کے سانحے کی مذمت کرتے ہوئے قرار داد منظور کراتے ہوئے عالمی برادری سے کہا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے وسائل استعمال کریں۔ رقیہ شاہ بی بی اور محمد تقی جوادی نے تائید کی۔ کانفرنس سے علامہ عظمت علطان ‘ ڈاکٹر محمود احمد سروسہانپوری‘ ذیلدار سید احسن شاہ‘ علامہ سبطین شیرازی‘ علامہ سلیم حیدر ‘ محترمہ رقیہ شاہ بی بی ‘ طاہرہ باقر‘ احسن کبریا‘ حافظ محمد شفیق طاہر‘ محمد سلیم گل شیک ‘ محمد تقی جوادی‘ محمد علی سلطان‘ نثار عباس‘ پرویز مشتاق مغل‘ محمدعلی سلطان نے اسوہ حضرت خدیجة الکبریٰ پر مقالات پڑھے۔