افغان جنرل20 کلو ہیروئن سمیت گرفتار

گرفتاری کی کابل پولیس اور وزارت دفاع کے حکام نے بھی تصدیق کر دی

بدھ 1 جولائی 2015 20:38

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) افغان پولیس نے ملکی فوج کے ایک جنرل کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں بیس کلوگرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ اس گرفتاری کی کابل میں پولیس کے علاوہ ملکی وزارت دفاع کے حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہندوکش کا یہ ملک دنیا بھر میں افیون پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جو ہیروئن کی تیاری کے لیے استعمال کی جاتی ہے لیکن وہاں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں انتہائی اعلیٰ شخصیات کی گرفتاریاں بہت ہی کم دیکھنے میں آتی ہیں۔

کابل میں وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے صحافیوں کو بتایا کہ افغان نیشنل آرمی کے اس گرفتار کیے گئے بریگیڈیئر جنرل کا نام عبدالسمع ہے اور وہ شمالی صوبے بلخ میں فوجی بھرتی کے ایک مرکز کا کمانڈر ہے۔

(جاری ہے)

افغان نیشنل آرمی کے اس جنرل کو اس وقت گرفتار کیا گیا، جب پولیس نے ملٹری کے ایک ٹرک میں سفر کے دوران اس جنرل، اس کے فوجی محافظ اور ڈرائیور کو روکا تو اس ٹرک میں سے بیس کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

یہ نہیں بتایا گیا کہ اس آرمی جنرل کو ملک کے کس حصے سے گرفتار کیا گیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا، ”اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ ملکی فوج کے ایک یونٹ کے ریکروٹمنٹ سینٹر کے سربراہ کو ممنوعہ منشیات غیر قانونی طور پر اپنی گاڑی میں لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :