ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کراچی پر تنقید بلاجواز ہے: پرویز رشید

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 20:46

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کراچی پر تنقید بلاجواز ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کراچی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی تنقید بلاجواز ہے اور یہ تاثر دینا درست نہیں کہ وزیر اعظم نے کراچی کے مسائل میں دلچسپی نہیں لی۔ وزیر اعظم نے کراچی کے مسائل میں ہمیشہ ذاتی دلچسپی لی ہے اور آج کے دورہ کراچی کے موقع پر بھی تمام طبقات کے لوگوں سے ملاقات کی گئی تھی اور وزیر اعظم نے کراچی میں ہونے والی اموات کےحوالےسے تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات بھی دی تھیں۔