گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز کی درآمد پر 20فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی گئی

بدھ 1 جولائی 2015 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز مہنگے کر دیے گئے۔ ایف بی آر نے گاڑیوں کے ٹائراورٹیوبز کی درآمد پر 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کردی ہے۔ایف بی آر نے نئے بجٹ میں گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز کی درآمد پر 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

یکم جولائی سے کاروں کے ٹائر اورٹیوبز، سائیکل اورموٹر سائیکل، ٹریکٹر اورجیپوں کے ٹائر ٹیوبز پر بھی 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہوگی۔بڑی گاڑیوں ، بسوں اور ٹرکوں کے ٹائرٹیوبز پر 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہوگی۔ کسٹمز ڈیوٹی کا اطلاق آج سے ہوگا جس سے گاڑیوں کے ٹائر اور ٹیوبز مزید مہنگے ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :