عوام ملک کی خوشحالی اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کرپشن سے پاک جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،عبدالمتین اخوند زاد ہ

جماعت اسلامی ہی اسلامی پاکستان کے ذریعے قوم کو خوشحالی کے سفر پر گامزن کر سکتی ہے، امیرجماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 1 جولائی 2015 21:05

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیرعبدالمتین اخوند زاد ہ نے کہا ہے کہ عوام ملک کی خوشحالی اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کرپشن سے پاک جماعت اسلامی کی دین دار قیادت کا ساتھ دیں ،بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد جماعت اسلامی نے کی ہے قوم تبدیلی چاہتی ہے ۔قوم پانی ،بجلی بحران ، کرپشن اورنااہل حکمرانوں سے پریشان ہے۔

جماعت اسلامی ہی اسلامی پاکستان کے ذریعے قوم کو خوشحالی کے سفر پر گامزن کر سکتی ہے۔ بارانِ رحمت اور حالات کی بہتری کے لیے عوام اور خواص سمیت ہم سب کو توبہ و استغفار کر نی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی غریب اور حقوق سے محروم عوام کی حقیقی آواز ہے ۔یہ اقتدار میں آکر عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کر ے گی اور صحت ،تعلیم او ر معیشت سمیت ملک کے تمام دیرینہ مسائل حل کرے گی ۔

(جاری ہے)

ایک داعی کے لیے ضروری ہے کہ اﷲ تعالیٰ سے تعلق مضبوط بنائے اور اسوۂ حسنہ پر عمل کرے ۔سکون دولت سے نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت سے ملتا ہے ۔جماعت اسلا می کے کارکنان خدمت ِ خلق کے لیے میدانِ عمل میں مو جود ہیں ۔ بدامنی ،پانی کی قلت ،مہنگائی اور بدامنی کے ذمہ دار حکمراں طبقہ ہے ۔کرپشن خوفِ خدا کے بغیر ختم نہیں ہو سکتا ۔آخرت کی فکر کر نے والے حکمرانوں کے انتخاب سے ہی قوم کے مسائل ہوں گے اور ملک خوشحا لی کی طرف گامزن ہو گا ۔

سیودی چلڈرن کے علاوہ اور بھی این جی اوز پاکستان میں ملک اوراسلا م کے خلاف ایجنڈے میں مصروف ہیں جس پر قوم کو تشویش ہے ۔سیرت و کردار کی پاکیز گی اوراپنے کردار کی تعمیر ہی سے معاشر ے میں حق کی دعوت قبول عام ہوگی ۔تحریک کے راستے کی سختیاں اور زبان کے تنقید کے نشتر کو کارکنان برداشت کریں اور نصب العین پر قائم رہتے ہوئے جدو جہد میں مصروف رہیں ۔ الحمد اﷲ جماعت اسلامی کے پاس نظریاتی کارکنان کی بڑی تعداد مو جود ہے جو عوام کو مسائل سے نجات د لائے گی ۔ ہماری دعوتی اور سیا سی جدو جہد ملک و قوم کی ترقی و فلاح و بہبود اور دین اسلام کی بلا دستی کے لیے ہے ۔