وہاڑی، پنجاب حکومت نے عام آدمی کو سستے رمضان بازاروں کے ذریعے ریلیف فراہم کیا ، چودھری محمدیوسف کسیلیہ

بدھ 1 جولائی 2015 21:06

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) چیئرمین اسٹینڈ نگ کمیٹی برائے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن چودھری محمدیوسف کسیلیہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عام آدمی کو سستے رمضان بازاروں کے ذریعے ریلیف فراہم کیا ہے حکو مت کی طرف سے قائم کردہ رمضان بازار عام آدمی کے لیے ریلیف بازار بن چکے ہیں یہ بات انہوں نے وہاڑی سستا رمضان بازار کا معائنہ کر تے ہوئے کہی ، اس موقعہ پر اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اے سی کا مران خان ، ٹی ایم او راؤ نعیم خالد ، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد ، میڈ یا کوآرڈنیٹر حاجی محمد رفیق رانا ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی راؤ محمدوکیل احمد، سیکرٹری سید نصرت علی شاہ ، چیف انسپکٹر ٹی ایم اے چودھری نعیم محمود ہندل ، جنرل سیکرٹری پریس کلب چودھری شا ہد نیا ز ، ڈاکٹر طا رق سلیم ، ڈیوٹی آفیسر اشفاق علی اصغر ، ایم صادق کا شی ، طیب بھٹی ، ماجد شوکت ودیگر مو جو د تھے انہوں نے سستا رمضان بازار میں خریداری کے لیے آنے والے لو گو ں سے کوالٹی اور قیمتوں کے حوالے سے پو چھا تو عوام نے سستا رمضان بازار کو ایک نعمت قرار دیا انہوں نے سستا رمضان بازار میں چینی کا ریٹ ، آٹا کی کو الٹی ، سبزیوں ، پھلوں کے ریٹ اور چا ول ، دالیں ، گھی ، گوشت وغیرہ کے ریٹ اور کوالٹی چیک کی اور مرکزی انجمن تاجران ، مارکیٹ کمیٹی کی کا وشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :