رواں سال کے پہلے 6ماہ ، شہرقائدمیں ٹارگٹڈآپریشن کے نتیجے میں قتل و غارت کی وارداتوں میں 50فیصد سے زائد کمی آئی ہے،پولیس رپورٹ

بدھ 1 جولائی 2015 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران شہرقائدمیں جاری ٹارگٹیڈ آپریشن کے نتیجے میں شہرمیں قتل و غارت کی وارداتوں میں 50 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2015 سے لے کر30 جون 2015 تک قتل و غارت کے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد501 ہے جبکہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں یہ تعداد 1062تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2011 میں لگ بھگ 2042افراد مارے گئے تھے، 2012 میں2403، 2013 میں2789اور 2014 میں یہ تعداد 1823تھی۔رواں سال 2015 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مجرموں سے کل 965 مقابلے ہوچکے ہیں جن میں 424 مجرم ہلاک جبکہ 17103گرفتار کئے گئے ہیں۔رواں سال دہشت گردی اور بد امنی کے خلاف جنگ میں 55 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 142 تھی

متعلقہ عنوان :