لاہور، انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،117 افراد کے خلاف مقدمات درج،211 افراد گرفتار،94 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 1 جولائی 2015 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1408مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر90 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ1,68,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،117افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر211افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے94افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :