سانحہ صفورا میں ملوث مزید دہشتگردوں کے خاکے جاری کردئیے،سانحہ صفورا کا منصوبہ واقعہ سے دو ماہ قبل تیار کیا گیا 10 ملزمان نے واردات میں حصہ لیا ،انچارج محکمہ انسداد دہشتگردی راجہ عمر خطاب کی پریس کانفرنس

بدھ 1 جولائی 2015 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)انچارج کاؤنٹر ٹیرررزم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ صفورا میں ملوث مزید دہشتگردوں کے خاکے جاری کردئیے،سانحہ صفورا کا منصوبہ واقعہ سے دو ماہ قبل تیار کیا گیا 10 ملزمان نے واردات میں حصہ لیا،انچارج کاؤنٹر ٹیرررزم ڈیپارٹمنٹ راجہ عمر خطاب نے بدھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان نے سات مختلف جگہوں پر میٹنگ کی اور5 مرتبہ بس کی ریکی کی اور دس دہشتگردوں نے کارروائی میں حصہ لیا،راجہ عمر خطاب نے کہا کہ واردات کامرکزی کردار طاہر سائیں القاعدہ کے عرب نیٹ ورک کے ساتھ کام کرتا تھا اور انہیں رمزی یوسف کا بھائی حاجی صاحب فنڈ فراہم کرتا تھا،راجہ عمر خطاب نے کہا کہ دہشتگرد طاہر سائین داعش سے متاثر تھا پاکستان میں داعش کی توجہ حاصٓؒ کرنے کے لئے دہشتگردی کی بڑی کارروائیاں کرنا چاہتا تھا،انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق این جی او کی سربراہ سبین محمود کو قتل کرنے والے ملزم سعد عزیز نے دوبار ان کے پروگرام میں بھی شرکت کی اور پروگرام کے اختتام پر انہیں قتل کردیا،انچارج سی ٹی ڈی نے سانحہ صفورا اور پولسی اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کی تصاویر اور خاکے بھی جاری کردئیے ہیں،راجہ عمر خطاب نے کہا کہ گرفتار دہشتگرد میڈٰا اور شوبز سے رابستہ افراد کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کررہے تھے۔