فوج یا رینجرز کی نگرانی میں ہی پنجاب میں شفاف بلدیاتی انتخابات ہوسکتے ہیں ‘ بیوروکر یسی نے پنجاب میں (ن) لیگ کی حمایت کر نے کی کوشش کی تو گھیراؤ ں کر یں گے ‘ تحریک انصا ف عام اور بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی مخالفین کو مقابلہ کر نے کو تیار ہے ‘بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار یکم سے 15جولائی تک درخواستیں جمع کر واسکتے ہیں ،30جولائی کو پارٹی ٹکٹ جاری ہونگے ‘ ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر ہوگی ،کر پشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی

تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور کی پر یس کا نفر نس

بدھ 1 جولائی 2015 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ فوج یا رینجرز کی نگرانی میں ہی پنجاب میں شفاف بلدیاتی انتخابات ہوسکتے ہیں ‘بیوروکر یسی نے پنجاب میں (ن) لیگ کو سپورٹ کر نے کی کوشش کی توانکا گھیراؤ ں کر یں گے ‘ تحریک انصا ف عام اور بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی مخالفین کو مقابلہ کر نے کو تیار ہے ‘بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے امیدوار یکم سے 15جولائی تک درخواستیں جمع کر واسکتے ہیں اور30جولائی کو پارٹی ٹکٹ جاری ہونگے ‘ صوبائی ‘ضلعی اور تحصیل کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کے حلقے کی سطح پر بلدیاتی امیدواروں کے چناؤ کیلئے بورڈ قائم ہو چکے ہیں جبکہ سلیکشن بورڈ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ ڈسٹرک اور سٹی ایگزیکٹیو کونسل کر یں گی ‘ ٹکٹوں کی تقسیم مکمل طور پر میرٹ کے مطابق ہوگی اس میں مالی کر پشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعراز میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر تحر یک انصاف لاہور کے آرگنائزر شفت محمود ‘ضلعی آرگنائزر حافظ آباد چوہدری شوکت علی بھٹی ‘رکن پنجاب اسمبلی ناصر علی چیمہ‘صوبائی آرگنائزرچوہدی محمدسرور کے پی آر او میاں کاشف اقبال سمیت دیگر تحر یک انصاف کے دیگر قائدین اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھی شر کت کی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے عمران خان کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ اور سٹی کونسلیں بنادی گئی ہیں ‘30جولائی کو امیدواروں کی حتمی نشستوں کے بعد انکے خلاف3اگست تک اپیلیں وصول کی جائیں گی اور 10اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اس لیے اس میں کئی کئی دھڑے بندیوں کی بات ہو تی ہے مگر ہم نے پارٹی میں سے90 فیصد دھڑیاں بند یاں مکمل طور پر ختم کرد یں ہیں اور عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک میں نئے شامل ہونیوالوں سمیت کسی کو بھی آئندہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے اور امیدواروں کا چناؤ مکمل طور پر میرٹ اور کارکنوں کی مشاورت سے ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ خبیر پختونخواہ میں تحر یک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی اور وہاں کی بیورو کریسی بھی مکمل طور پر غیر جانبدار رہی ہے اور ہم واضح کر نا چاہتے ہیں کہ اگر پنجاب میں بیورو کریسی نے کسی بھی سطح پر (ن) لیگ کو بلدیاتی انتخابات میں سپورٹ کر نے کی کوشش کی تو اسکی سخت مخالفت کر یں گے اور (ن) لیگ کو سپورٹ کر نیوالے افسران کا گھیراؤ کیا جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں تمام ثبوت دیئے ہیں اور ہم پہلے بھی کہتے ہیں اور اب بھی ہمار ایہی موقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا عام انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پرجو بھی فیصلہ آئیگا تحر یک انصاف اسکو تسلیم کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاسی مداخلت نے پنجاب اور وفاق میں اداروں کو تباہ کر دیا ہے جسکی وجہ سے پو لیس سمیت کسی بھی محکمے میں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر نہ صرف لوگوں کو انصاف فراہم کر یگی بلکہ پو لیس سمیت تمام اداروں کو جس طر ح خیبر پختونخواہ میں سیاست سے پاک کیا ہے پو رے میں تمام اداروں کو سیاست سے مکمل پاک کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 6ماہ بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کی بجائے اس میں اضافہ کر دیا ہے اور رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں بھی سحری اور افطاری کے دوران بدتر ین لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں جس سے ثابت ہو تا ہے کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔