بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا

پی سی بی نے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے نئی تاریخ مانگی ہے،محمد حفیظ کو سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کولمبو سے پالی کیلے بلالیا گیا ،آئی سی سی کی جانب سے نئی تاریخ ملنے کے بعد محمدحفیظ ٹیسٹ کیلئے بھارت روانہ ہوں گئے پاکستان کرکٹ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ

بدھ 1 جولائی 2015 21:30

بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) مشکوک باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا مل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرے ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن میچ امپائر کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کا ایکشن ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ بھارتی شہر چنائی میں ہونا تھا لیکن بھارت کی جانب سے ویزا نہ ملنے پران کا ٹیسٹ موخر کرنا پڑا ۔ پاکستان کر کٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا ہے اور اس کی اطلاع آئی سی سی کو بھی دی جاچکی ہے ،پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی سے تاریخ ملنے کے بعد محمد حفیظ بھارت روانہ ہوجائیں گے واضح رہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ یکم جولائی کو ہونا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے منگل کو بھارت روانہ ہونا تھا مگر بھارت کی جانب سے بر وقت ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ بھارت روانہ نہ ہوسکے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کولمبو سے پالی کیلے بلالیا گیا ہے، پی سی بی نے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے نئی تاریخ مانگی ہے جس کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔ قومی کرکٹر کا باؤلنگ ٹیسٹ اب تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ہی ہو گا ۔