آل پاکستان ٹی ٹوئٹنی بلوچستان رمضان کرکٹ کپ،فاٹاریجن اورپشاورریجن نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

بدھ 1 جولائی 2015 21:30

آل پاکستان ٹی ٹوئٹنی بلوچستان رمضان کرکٹ کپ،فاٹاریجن اورپشاورریجن ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) صوبائی حکومت کے زیراہتمام اور فرنٹیئرکوربلوچستان کے زیرنگرانی آل پاکستان ٹی ٹوئٹنی بلوچستان رمضان کرکٹ کپ 2015 کوئٹہ کے سلسلے میں گزشتہ روز2میچز بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے گئے۔پہلے میچ میں فاٹاریجن نے فاٹا گرین کو97سے شکست دے دی ۔فاٹاریجن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورزمیں7وکٹوں کے نقصان پر 218رنزکاایک بڑااسکورکیا۔

فاٹا ریجن کی جانب سے خوشدل خان نے 61اورفوادخان نے46رنزکی ناقابل شکست ایننگزکھیلی جبکہ فاٹاگرین کے سلیم آفریدی اوراسلم آفریدی نے 2/2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔جواب میں فاٹا گرین کی ٹیم 16اورزمیں121رنزپرڈھیرہوگئی۔فاٹا کی طرف سے سعیدآفریدی34اورنویدآفریدی 25رنزکے ساتھ نمایاں رہے جبکہ فاٹاریجن کی جانب سے سہراب نے اچھی باؤلنگ کرتے ہوئے 31رنزدیکر6کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرارپائے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں پشاورریجن نے دلچسپ مقابلے کے بعدرانانویدالحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ کو18رنز ہرادیا۔پشاورریجن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورزمیں9وکٹوں کے نقصان پر142رنزبناسکی جس میں مصدق احمد32اورقومی پلیئرمحمدرضوان30رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شیخوپورہ کے احسن بھٹی نے2 اوررانانویدالحسن نے ایک وکٹ حاصل کیں۔جواب میں142رنزکے تعاقب میں شیخوپورہ کی ٹیم کے بیٹسمین پشاورکے باؤلروں کا سامنانہ کرسکیں اور سنسنی خیزمقابلے کے بعدمقررہ 18.5اورزمیں 124رنزپرتمام کھلاڑی پویلئین لوٹ گئے ۔

شیخوپورہ کے احسن37 اورمحمدصفیان 34رنزکے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پشاورریجن کے عمران اورعبداﷲ مزاری نے2/2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ آل پاکستان ٹی ٹوئنٹی بلوچستان رمضان کرکٹ کپ 2015کوئٹہ کے سلسلے میں آج دوسیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ آج ( 02جولائی) رات 0845بجے جبکہ دوسرا میچ رات1145بجے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :