گنداواہ،فائرنگ سے خاتون قتل ، ایک شخص زخمی

بدھ 1 جولائی 2015 21:43

گنداواہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جھل مگسی کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون کوقتل جبکہ ایک شخص کوزخمی کردیاتفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقے لیویزتھانہ کوٹ مگسی کے حدودمیں ایک شخص نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے کاروکاری کے الزام میں اپنی بہن(س)کوقتل جبکہ اس کے مبینہ آشنا محمدادریس کوزخمی کردیاملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیالیویز نے موقع پرپہنچ لاش اورزخمی کوہسپتال پہنچادیازخمی کومزیدعلاج کیلئے لاڑکانہ منتقل کردیاگیالاش کوضروری کاررروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیامزیدکارروائی لیویز کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :