جیکب آباد ،شراب کی بھٹی پر چھاپہ ، کچی شراب کے 10سے زائد گیلن برآمد

بدھ 1 جولائی 2015 21:46

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جیکب آباد میں صدر پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ ، کچی شراب کے 10سے زائد گیلن برآمدکرلیے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی صدر پولیس نے قصبہ ڈاتہ خان رند میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر کچی شراب کے 10سے زائد گیلن برآمد کرلیے ہیں جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار شخص کو پولیس نے صدر تھانہ میں بند کردیا جبکہ آخری اطلاعات تک حدود کے تھانہ پر مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا ۔