کراچی، ایزی پیسہ نے ہانگ کانگ میں ڈاوٴ جونز اور وال اسٹریٹ جرنل کے فنانشل انکلوژن چیلنج میں پیپلزچوائس ایوارڈ جیت لیا

بدھ 1 جولائی 2015 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان کی پہلی اوروسیع ترین برانچ لیس بینکنگ سروس ایزی پیسہ نے ہانگ کانگ میں ڈاوٴ جونز اور وال اسٹریٹ جرنل کے فنانشل انکلوژن چیلنج میں پیپلزچوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایزی پیسہ تعمیر مائیکرو فنانس بینک اور ٹیلی نار پاکستان کی مشترکہ سروس ہے ۔وال اسٹریٹ جرنل نے دنیا بھر سے منافع بخش اور غیر منافع بخش اداروں سے غریبوں کو مالیاتی سرگرمیوں تک رسائی فراہم کرنے کیلئے انکی خدمات پر مبنی ویڈیو انٹریز مدعو کیں ۔

ایک آزاد ججوں کے پینل نے تمام انٹریز کی جانچ پڑتال کی اور ایزی پیسہ 6فائنلسٹ میں منتخب کیا گیا۔ ایزی پیسہ اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان سے منتخب ہونے والی واحد سروس تھی۔وال اسٹریٹ جرنل کی ویب سائٹ پر ووٹنگ 26جون تک جاری رہی اور ایزی پیسہ بنگلہ دیش ، چین، انڈیا اور لاؤس سے تعلق رکھنے والے مدمقابل اداروں سے آگے رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تعمیر مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندیم حسین نے کہا کہ یہ نہایت فخرکی بات ہے کہ ایزی پیسہ کی پزیرائی ایک ایسی سروس کے لئے کی جارہی ہے جس کا پسماندہ معاشروں بالخصوص خواتین پر براہ راست اثر ہے۔

یہ ایوارڈ صارفین کے اعتماد اورٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے ہمارے عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے ایک پاکستانی سروس کو بین الاقوامی سطح پرایوارڈ جیتنے کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا۔`

متعلقہ عنوان :