کراچی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ تیار کر لیا

بدھ 1 جولائی 2015 21:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ تیار کر لیا ہے تاکہ تمام متعلقہ تازہ ترین معلومات اس پر پوسٹ کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے اس اکاؤنٹ کے افتتاح کے لیے اولین ٹویٹ کیا جس کی عبارت یہ تھی کہ اسٹیٹ بینک اپنی 67 ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا میں شامل ہونے پر خوشی محسوس کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح یکم جولائی 1948کو قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا تھا۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے آغاز کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی گورنر ریاض ریاض الدین اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کا بنیادی کام یہ اطلاع دینا ہو گا کہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے ذریعے کسی موضوع پر معلومات نشر کر دی گئی ہیں۔ `