جیکب آباد، ٹھل پیکج، ہیرو شاخ کینال کی مرمت اور نورواہ روڈ پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کے مجموعی 89کروڑ روپے کے فنڈز میں کرپشن کے خلاف نیب میں دائر درخواست کی سماعت، سماجی رہنما نے شواہد جمع کرادئیے، جلد کاروائی کا امکان

بدھ 1 جولائی 2015 21:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ٹھل پیکج، ہیرو شاخ کینال کی مرمت اور نورواہ روڈ پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کے مجموعی 89کروڑ روپے کے فنڈز میں کرپشن کے خلاف نیب میں دائر درخواست کی سماعت، سماجی رہنما نے شواہد جمع کردئیے، جلد کاروائی کا امکان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل شہر میں ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے منظور کئے گئے خصوصی پیکج 24کروڑ 64لاکھ روپے، ٹھل کے ہیرو شاخ کی مرمت اور ری ماڈلنگ کے لیے 17کروڑ 65لاکھ روپے اور نورواہ روڈ پیکج کی تعمیر کے 46کروڑ روپیوں کے فنڈز میں کرپشن کے خلاف سماجی رہنما عبدالغنی کھوسو کی جانب سے نیب سکھر میں داخل درخواست کا سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران سماجی رہنما عبدالغنی کھوسو نے کرپشن کے متعلق شواہد بھی جمع کرائے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا،نیب میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں کرپشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت اور شواہد جمع ہونے کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد نیب کی جانب سے مذکورہ کرپشن کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس کی وجہ سے افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ، سماجی رہنما عبدالغنی کھوسو کے مطابق نیب نے کرپشن کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے میرے پاس جو شواہد تھے وہ میں نے جمع کرایا دیئے ہیں مزید نیب کی جانب سے تحقیقات جاری ہے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نیب اس کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات کرکے ملوث افسران کے خلاف کاروائی کرے گی۔

`

متعلقہ عنوان :